نئی دہلی، 12 اکتوبر (یو این آئی) سابق نائب وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے ملک میں عدم رواداری کے بڑھتے واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئےآج کہاکہ یہ جمہوریت کےمفاد میں
نہیں ہے۔
مسٹر اڈوانی نے یہاں چانکیہ سنٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز (سی سی ایس ایس) کے پہلے چانکیہ جرنل کے اجرا کے موقع پر کہاکہ حالیہ دنوں میں ملک میں عدم رواداری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔